سپریم کورٹ ،حلقہ این اے 149 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

جمعرات 19 جولائی 2018 22:43

سپریم کورٹ ،حلقہ این اے 149 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز  تاحیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 149 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دیدیا،جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کا کہنا تھا کہ رائے حسن نواز کے کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے انکے خلاف تو پانچ رکنی بنچ نے صادق اور امین نہ ہونے کے حوالے سے پہلے ہی فیصلہ دیا ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواست گزار کے وکیل سے کہاکہ آپ کے موکل پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے، ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں اور وکلا فیصلے پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے، فاضل وکیل نے کہاکہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ،عدالت نے قراردیا کہ توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے۔

ن