سپریم کورٹ نے پی پی 111 فیصل آباد سے آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

جمعرات جولائی 22:46

سپریم کورٹ نے پی پی 111 فیصل آباد سے آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے پی پی 111 فیصل آباد سے آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ حلقے سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد آپ اعتراض نہیں کر سکتے۔۔کاغذات نامزدگی بطور امیدوار چیلنج کیے گئے مگر آپ امیدوار نہیں ہیں۔درخواست گذارکے وکیل کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں پھر بھی اپیل کی جاسکتی ہی,,عدالت نے کہاکہ آپ الیکشن کے بعد اپیل کرسکتے ہیںالیکشن ہونے دیں اس کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔