پی پی 285 تونسہ شریف آزاد امیدوار میر بادشاہ قیصرانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

جمعرات 19 جولائی 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پی پی 285 تونسہ شریف آزاد امیدوار میر بادشاہ قیصرانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی تاہم نوٹس کی تعمیل نہ ہونے پر میر بادشاہ قیصرانی کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ کیس میں اہم قانونی نقاط اٹھائے گئے ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ کسی امیدوار کیخلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کے حق میں نہیں ،میر بادشاہ قیصرنی کی کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔