بہاول پور ،ظلم کے خلاف مظلوم کی جدوجہد کا نام پیپلز پارٹی ہے،محمد سلیم بھٹی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کے حقوق کی سربلندی کی جدوجہد کہ ہے،ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

جمعرات 19 جولائی 2018 22:54

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ظلم کے خلاف مظلوم کی جدوجہد کا نام پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات کے حقوق کی سربلندی کی جدوجہد کہ ہے۔بلاول بھٹو برسراقتدار آکر عوامی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور شاکر مرزا امیدوار پی پی حلقہ246 نے ان خیالات کا اظہار موسی کالونی،ٹبہ بدرشیر اور حمائتیاں کا لونی میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہ کہ بلاول بھٹو غربت اور افلاس کا خاتمہ کر کے مظلوم عوام کی مشکلات ختم کر کے بینظیر بھٹو کا وعدہ پورا کرنے کا عزم مصمم رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے اپنی ذاتی تعشیات کے حصول کے لئے قومی اور عوامی وسائل کی بیدریغ لوٹ مار کر کے وطن عزیز کو کمزور کیا پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ دور میں بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ملک بھر سے غربت کے خاتمہ کا جو پروگرام بنایا تھا شریف برادران نے اسے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرتے ہوئے غریب اور نادار بیوہ خواتین رقم کے حصول میں پریشانیوں اور مصائب میں مبتلا کیا پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آکر ان تمام مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ کر کے عوام کے لئے امدادی رقم کا حصول آسان تر بناتے ہوئے امدادی وظیفہ کی رقم کو دوگنا کردے گی۔

(جاری ہے)

یونیں کونسل کی سطح پر فوڈ سٹور بنا کر بے نظیر انکم اسپورٹ پراگرام کا کارڈ رکھنے والی خواتین کو سستے داموں روز مرہ کی اشیاء فراہم کرے گی اور ان فوڈ سٹورز کو بھی غریب خواتین کے ذریعے چلا کر بیروزگار پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرے گی۔تاکہ افلاس کے خاتمہ کے لئے پیش رفت ہوسکے۔دیہات میں کھیت میں کام کرنے والے خواتین اور کم زمین رکھنی والی خواتین کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی آسان بنائی جائے گی اور کھاد ،بیج و بجلی سستے داموں مہیا کر کے ان کی آمدنی میں اضافہ کیا جائیگا۔

سلیم بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نادرا کی مدد سے ٹیکس کے نظام میں بھی اصلاحات کا نظام متعارف کرائے گی جس سے موجودہ ٹیکس دہندگان کے لئے آسانیاں پیدا کر کے نئے ٹیکس دینے والے افراد کو ٹیکس نیٹ ورک کے دائرہ میں لا کر جہاں قومی آمدنی میں اضافہ کیا جائیگا وہیں پہلے سے ٹیکس دینے والے افراد جس میں سرکاری ملازمین کی تعداد ذیادہ ہے کو آسانیاں بھی فراہم کی جائیگی۔

اس موقع پر رب نواز بھٹی،ملک حبیب ڈاہر،سلیم شہزاد۔ندیم قریشی،شیخ جہانزیب،رانا عدنان خان،مسرور احمد۔توصیف علی اور دیگر سرکردہ افراد نے 25 جولائی کو بلاول بھٹو کو ووٹ دیکر کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جہاں سابقہ لیگی اراکین اسمبلی نے عوام کو لوٹا وہیں تبدیلی کے دعوے داروں نے چوروں اور آزمائے ہوئے لٹیروں کو ٹکٹ دیکر استحصالی طبقے کی پالیسیوں کو ہوا دی ہے عوام ان غاصبوں کو عبرت ناک شکست دیکر بھٹو شہید کے نمائندگان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔25 جولائی آمریت کے حواریوں کی موت اور جمہوری قوتوں کی فتح کا دن ثابت ہوگا۔