نوازشریف اور مریم نواز کو آئندہ ایک ماہ تک اڈیالہ جیل سے نہ نکالنے فیصلہ

جمعرات 19 جولائی 2018 22:54

نوازشریف اور مریم نواز کو آئندہ ایک ماہ تک اڈیالہ جیل سے نہ نکالنے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) نوازشریف اور مریم نواز کو آئندہ ایک ماہ تک اڈیالہ جیل سے نہ نکالنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق موجودہ نگران حکومت نے نوازشریف اور مریم نواز کا وفاقی کابینہ اجلاس میں اوپن ٹرائل کا فیصلہ کرکے شریف برادران کو راضی تو کرلیا ہے مگر اندھیرے میں رکھ گئی ، نوازشریف اور مریم نواز کو دونوں ریفرنسز میں نگران حکومت کی مدت میں کوئی کیس زیرسماعت نہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے مبینہ طورپر لکھے گئے خط سے متعلق تاحال عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا اور نہ ہی احتساب عدالت نے باقی ماندہ دو ریفرنسز سماعت کے لئے مقرر کیے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عام انتخابات کے بعد وجود میں آنیوالی نئی حکومت نوازشریف کے مقدمات کا اوپن ٹرائل یا جیل ٹرائل سے متعلق اپنا فیصلہ کرے گی۔