لاہور،ایف آئی اے نے جعلی کاغذات پر برازیل جانے والے شخص کوگرفتار کرلیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:02

لاہور،ایف آئی اے نے جعلی کاغذات پر برازیل جانے والے شخص کوگرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے امیگریشن کے عملہ نے براستہ دبئی برازیل جانے والے سیالکوٹ کے رہائشی حسن زبیر کے کاغذات کی پڑتال کی تو اس کے سفری دستاویزات میں برازیل میں رہائش کا اجازت نامہ جعلی ثابت ہونے پر اسے جہاز میں سوار ہونے کی بجائے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی تحویل میں دے دیا، جہاں ملزم سے جعلسازی کے حوالہ سے تفتیش کی جا رہی ہے، انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :