لاہور، امیدواروں کے نام فائنل کرنے سے پہلے بات کرتے تو سوچا جا سکتا تھا ،لیاقت بلوچ کا لیگی رہنما ئو ں ملاقات میں اظہار خیال

جمعرات 19 جولائی 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) امیدواروں کے نام فائنل کرنے سے پہلے بات کرتے تو سوچا جا سکتا تھا بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل کے لاہور سے امیدوار لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق سے ایک ملاقات میں کیا بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماء متحدہ مجلس عمل کے رہنماء اور امیدوار لیاقت بلوچ سے عام انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کیلئے ان سے ملاقات کی جس میں دونوں ن لیگی رہنمائوں نے لیاقت بلوچ سے درخواست کی کہ وہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کریں اور اپنے ووٹروں سے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کیلئے کہیں جس پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اب متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں اور ان کے حلقوں کے نام فائنل ہو چکے ہیں اس موقع پر ان کیلئے کچھ کرنا ناممکن ہے۔