پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر محبوب حسین فپواسا کے مرکزی صدر منتخب

جمعرات 19 جولائی 2018 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) فیڈریشن آف آل پاکستان ایسو سی ایشن(فپواسا) کے سالانہ انتخابات انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں منعقدہ فیڈریشن کے جنرل باڈی اجلاس میں ہوئے جس میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر محبوب حسین کو فپواسا کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا جبکہ یونیورسٹی آف پشاور کے عارف خان کو فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیااسی طرح نائب صدر اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد بشیر منتخب ہوئے جبکہ فیڈریشن کے صوبائی چیپٹرزکے انتخابات میں پنجاب چیپٹر کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ڈاکٹر حامد مختار ، سندھ چیپٹر کیلئے کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل کاظمی، خیبر پختونخواہ چیپٹر کے ڈاکٹر اقبال منیر ، بلوچستان چیپٹر کیلئے احمد شاہ کاکڑ، اسلام آباد چیپٹر کیلئے ڈاکٹر سہیل یوسف جبکہ آزاد کشمیر چیپٹر کیلئے سردار محمد عارف منتخب ہوئے۔