پاکستانی ثقافت بیان کرنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین کو مل کر تحقیق کرنی چاہئے، ڈاکٹر نظام الدین
جمعرات 19 جولائی 2018 23:17
(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کی ثقافت میں ذیلی اور مقبول ثقافت کی بہت اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سٹرکچرل مسائل کو سمجھے بغیر اپنے کلچر کو بیان نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ایک سیاسی عمل ہے جو ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ مقامی نظام کس طرح کام کرتا ہے اور اسے سمجھے بغیر ہم اپنی ثقافت کو نہیں بیان کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تحقیق پر زور دینا چاہئے جو پبلک پالیسی میں کام آئے اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسی تحقیقات کی سرپرستی کرے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ سوشل سائنسز میں ترقی کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اقدار اور اخلاقیات ہر انسان کے لئے اہم ہوتی ہیںانہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے ہمیں مینجمنٹ سسٹم اور سوشل سسٹم کو سمجھنے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جوئل گورڈن نے کہا کہ پاکستان کی مقبول ثقافت کو سمجھنے کے لئے ہمیں پی ٹی وی کی جانب سے نشر کئے جانے والے ڈراموں وغیرہ پر تحقیق کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی مقبول ثقافت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران نے مقبول ثقافت، جدت پسندی اور نظریہ کے درمیان تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو ثقافت پر مل کر تحقیق کرنی چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.