کوئٹہ،مستونگ خودکش بم دھماکے میں حملہ آور کی شناخت ہوگی

حملہ آور کا نام حافظ نواز اور ایبٹ آباد کا رہایشی ، تعلق داعش سے تھا ہے، آئی جی بلوچستان نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے انتخابی مہم میں خودکش حملہ آور کی شناخت کر دی گئی حملہ آور کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے ہے آئی جی بلوچستان نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا انہوں نے کہا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی ہے، خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور تعلق ایبٹ آباد سے ہے حملہ آور کے سہولت کاروں کا پتا چلا لیا گیا ہے خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا، وہ لشکرجھنگوی میں بھی رہا۔