افغانستان میںعیدالاضحی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر فائربندی کا امکان
انتخابات اور امن عمل کے ذریعے افغان قوم تبدیلی اور ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے ،ْ افغان حکام
جمعرات 19 جولائی 2018 23:22
(جاری ہے)
انتخابات اور امن عمل کے ذریعے افغان قوم تبدیلی اور ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے۔
سینئرافغان افسر نے طالبان کے ساتھ براہ راست امریکی مذاکرات کی پیشکش پراپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کبھی بھی افغان حکومت کی رضامندی اور خواہش کے بغیر کوئی قدم نہیں اٴْٹھائے گا اور افغان حکومت کے بغیر طالبان سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میںسہولت دینے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ افغان افسر نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے پہلے ہی اتفاق رائے سے افغان حکومت کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے حمایت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اٴْنہوں نے بتایا کہ اگر طالبان افغان حکومت کے امن مذاکرات میں شمولیت اختیار کرلیں تو افغانستان سے غیرملکی فوج کا انحلاء ممکن ہوسکتا ہے ۔اٴْنہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی نے بھی اشارہ دیا تھا کہ غیرملکی فوج کی موجودگی پر طالبان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔دریں اثنا ء جمعرات کے روز افغان صدر اشرف غنی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں اعلیٰ حکام اور افسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کابل میں امن و امان کی صورتحال پر غورکیا گیا۔صدر نے دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کے مابین باہمی کوآرڈینیشن اور مؤثر رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کابل میں سیکیورٹی کے لئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.