Live Updates

امیدواروں کے ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی

جمعرات 19 جولائی 2018 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے امیدواروں کے ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایک امیدوار کی ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نے جواب جمع کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے فریقین کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی درخواست گزار فائق جاگیرانی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ایک سے زائد نشستوں جیتنے کے بعد صرف ایک نشست رکھی جاتی ہے ،امیدوار کو کامیابی کے بعد دیگر نشستوں سے دستبردار ہونا پڑتا ہے، ایک سے زائد نشستوں پر انتخابات لڑنے سے قومی خزانے کا ضیاع ہو تا ہے،ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے ،ملک مقروض ہورہا ہے، مختلف پارٹیوں کے سربراہان کئی کئی حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،درخواست میں بلاول بھٹو زرداری، عمران خان، شہباز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات