کراچی،چیف سیکریٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا ایس تھری پروجیکٹ کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نمبر3کا معائنہ ،

پلانٹ پر جاری کام کے تکمیلی مراحل کا جائزہ لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے جمعرات کی سہ پہر ایس تھری پروجیکٹ کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نمبر3کا معائنہ کیا ۔انہوں نے پلانٹ پر جاری کام کے تکمیلی مراحل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پروجیکٹ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری کی تکمیل کے سلسلے میں چیدہ چیدہ امور کے بارے میں ہدایات جاری کیںاور زور دیا کہ اس سلسلے میں کسی سقم کا احتمال نہیں رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف سیکریٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری یومیہ 77ملین گیلن ٹن پانی کو آلودگی سے صاف کرے گا ۔چیف سیکریٹری سندھ نے پمپنگ اسٹیشن ،لگون اور دیگر متعلقہ لوازمات کا بھی معائنہ کیا ۔ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری انشاء اللہ22جولائی 2018کو باقاعدہ فعال ہوجائے گا ۔جس کے ذریعے آلود ہ پانی کی صفائی اور اس کی سمندر تک رسائی شروع ہوجائے گی ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور کوآرڈینیٹر برائے واٹر کمیشن سید آصف حیدر شاہ ،کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی ،مینجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ خالد شیخ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :