Live Updates

پنجاب کی سیاسی فضا تبدیل ہو چکی،بلاول بھٹو کے مخالفین کے چہروں پر مایوسیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، قمر زمان کائرہ

شہباز شریف نے نواز شریف سے بھی ہاتھ کر دیا،25جولائی کو ضیا اور مشرف باقیات سے سیاست کو پاک کر دیں گے، بیان

جمعرات 19 جولائی 2018 23:39

پنجاب کی سیاسی فضا تبدیل ہو چکی،بلاول بھٹو کے مخالفین کے چہروں پر مایوسیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاسی فضا تبدیل ہو چکی۔ پنجاب ایک بار پھر بھٹو کے نعروں سے گونج رہا ہے، یہی وجہ ہے بلاول بھٹو کے مخالفین کے چہروں پر مایوسیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی بھلائی کا پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

غریبوں کے لئے نئی امید کا پیغام ہے، خواتین کے لئے باوقار مقام کا پیغام ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس سوائے الزام تراشی اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک منٹ میں 13بار بیان بدلتے ہیں، 13بار یو ٹرن لینے والا ملک کا کیا حشر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے بھی ہاتھ کر دیا۔ نہ خود وہ ائیرپورٹ گئے اور نہ ہی کارکنوں کو ایئرپورٹ جانے دیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 25جولائی کو ضیا اور مشرف باقیات سے سیاست کو پاک کر دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات