کوئٹہ، ملک دشمن قوتیں کسی نئے شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں،مفتی حیات القادری

چہرے نہیں نظام بدلنے سے قوم کا مقدر بدلے گا امریکہ پاک فوج کو کمزور کر کے پاکستان کو شام اور عراق بنانا چاہتا ہے ، صدر جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان

جمعرات 19 جولائی 2018 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں کسی نئے شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں چہرے نہیں نظام بدلنے سے قوم کا مقدر بدلے گا امریکہ پاک فوج کو کمزور کر کے پاکستان کو شام اور عراق بنانا چاہتا ہے کھرب پتی سرمایہ دار غریب کی جنگ نہیں لڑ سکتے قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے بالادست طبقے کو عبرت کا نشان بنائے پاکستان میں راہزنوں نے رہبروں کا روپ دھار لیا ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ قوم اسلام اور پاکستان کے متوالوں کو ووٹ دے اسمبلیوں میں پہنچائے سیاست پر قابض مخصوص خاندان ملک کے تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں ہر سیاسی فرعون کے غرور کا بت پاش پاش ہونے والا ہے۔