اسلام آباد میں 20 لاکھ کی آبادی کیلئے 20 سال سے ایک ڈرگ انسپکٹر تعینات

9 بڑے ہسپتالوں اور 1500 سے زائد میڈیکل سٹورز کی دیکھ بھال مشکل، جعلی ادویات کی بھر مار بھارت سے سمگل شدہ اور سرکاری ہسپتالوں کی ادویات بھی بلیک میں فروخت

جمعرات 19 جولائی 2018 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں 20 لاکھ کی آبادی کے لئے گزشتہ 20 سال سے ایک ڈرگ انسپکٹر تعینات ہے ۔ 9 بڑے ہسپتالوں اور 1500 سے زائد میڈیکل سٹورز کی دیکھ بھال مشکل ہوگئی ،مضافاتی علاقوں میں جعلی ادویات کی بھر مار ہے جبکہ بھارت سے سمگل شدہ ادویات اور سرکاری ہسپتالوں کی ادویات بھی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے لئے صرف ایک ڈرگ انسپکٹر عرصہ دراز سے تعینات ہے۔ جس کو پورے وفاق کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت صحت نے بھی مجرمانہ خاموش اختیار کر کے غریب شہریوں کو مافیا کے ہاتھوں 2 نمبر دوائیوں کے رحم کرم پر چھوڑ رکھا ہے گزشتہ ن لیگ دور حکومت میں وزارت داخلہ نے وزارت قومی و صحت کو اختیار دے دیا تھا کہ ڈرگ انسپکٹر بھرتی کروا لئے جائیں جن کے لئے ستمبر 2017 میں ایک سمری بنا کر وزارت داخلہ سے منظور کروا کر فنانس ڈویژن بھیج دی گئی لیکن تعینات تا حال نہ ہو سکی ذرائع کے مطابق سمری ابھی تک ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کے پاس فائل کی نظر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اخراجات کی منظوری کے ساتھ ہی اشتہار جاری کروا دیا جائے لیکن بیورو کریشی بھی جان بوجھ کر اتنے اہم معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اسلام آباد کے شہریوں نے چیف جسٹس آف پا کستان میاں ثاقب نثار سے اتنے اہم معاملے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ مہنگی ترین دوائیوں میں2 نمبر دوائیاں زہر بنا کر بھیج دی جا رہی جس کی وجہ سے بیماریوں میںکمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ زیاد قاضی )