بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جولائی 2018 21:30

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ہوئی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان اور بھارت ستمبر کے ماہ میں کرکٹ کے میدان میں دوبارہ آمنے سامنے آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ایشیا کپ کے سلسلے میں ہوگا۔ تاہم اب بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے سیریز نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارت کیخلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ ممکنہ طور پر اس کیس کا فیصلہ اکتوبر میں آنے کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ فیصلہ بھارت کیخلاف آئے گا، اسی باعث بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کیساتھ معاملات پہلے ہی حل کر لیے جائیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے سیریز کھیلنے یا نقصان کا ازالہ کرنے کے علاوہ دوسری کوئی آپشن لیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ اس صورت میں بھارت ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ بھارت کے بائیکاٹ کی صورت میں ایشیا کپ ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ یوں 1 ارب سے زائد شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے سے ایک مرتبہ پھر محروم ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :