Live Updates

ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان

ہم پارلیمنٹ میں جا کر غریبوں کے حق میں قانون سازی کریں گے اور حکومت کے آنے کی صورت میں غریبوں کیلئے پالیسیاں بنائیں گے: برابری پارٹی کے امیدوار جواد احمد

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جولائی 2018 21:46

ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان، جواد احمد کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں جا کر غریبوں کے حق میں قانون سازی کریں گے اور حکومت کے آنے کی صورت میں غریبوں کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے غریب گھرانوں کیلئے ماہانہ 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

جواد احمد نے اعلان کیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں جا کر غریبوں کے حق میں قانون سازی کریں گے۔ جواد احمد کہتے ہیں کہ اگر وہ حکومت میں آ گئے تو ملک کے ہر غریب گھرانے کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ دیں گے۔ جواد احمد کا مزید کہنا ہے کہ برابری پارٹی پاکستان کے منشور کا بنیادی نکتہ معاشی جبر کا خاتمہ ہے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ملیں جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔

(جاری ہے)

جواد احمد مزید کہتے ہیں کہ ہم بیروزگاری کے خاتمہ کا اعلان اس بنا پر کرتے ہیں کہ ہم دیہاتی علاقوں میں انڈسٹری لگا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اور ٹریننگ کے مواقع مہیا کریں گے اور ہمارا انتخابی نشان گیٹ عوام کے لئے خوشخالی کا راستہ کھولے گا۔ جواد احمد نے مزید کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی کم از کم آمدنی اتنی ہو کہ جس سے ان کی تمام ضروریات پوری ہوسکیں، ان کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت حاصل ہوسکے اور انہیں اپنا علاج کرانے کئے لئے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔

جواد احمد کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست عوام کے حقوق کی محافظ ہو اور یہ صرف اسی طور ممکن ہے جب برابری پر مبنی پاکستان کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ گلوکارہ جواد احمد ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین جن میں عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو شامل ہیں، ان کیخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات