جیل میں جاتے ہی نواز شریف اور مریم نواز میں فاصلے بڑھ گئے

نواز شریف قید تنہائی میں ہیں،مریم سے انکی آخری ملاقات اتوار کو ہوئی تھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 21:59

جیل میں جاتے ہی نواز شریف اور مریم نواز میں فاصلے بڑھ گئے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جولائی 2018ء) :جیل میں جاتے ہی نواز شریف اور مریم نواز میں فاصلے بڑھ گئے ۔ نواز شریف قید تنہائی میں ہیں،مریم سے انکی آخری ملاقات اتوار کو ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق جیل میں جاتے ہی نواز شریف اور مریم نواز میں فاصلے بڑھ گئے ہیں ۔نواز شریف اس وقت قید تنہائی میں ہیں ۔انکی اور مریم نواز کی بیرک کا فاصلہ 500 میٹر ہے اور مریم نواز آخری بار اتوار کے روز اپنے والد سے ملاقات کر پائی تھیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں نواز شریف نے ملاقات کی جس پر سابق وزیر اعظم نے انکے سامنے جیل حکام کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر انکا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔

نوازشریف نے مزید بتایا کہ ٹی وی اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ بعد میں لوہے کہ چارپائی دے دی گئی۔اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے وفد کے نمائندہ کامران مرتضیٰ کا بتانا تھا کہ نواز شریف نے خدمتگاروں کا تذکرہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ممکن ہے آج مریم نواز کو اڈیالہ سے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کردیا جائے۔