Live Updates

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا

عمران خان کرنٹ لگنے سے زیادہ متاثر نہ ہوئے اور محفوط رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 22:22

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) :لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا۔ عمران خان کرنٹ لگنے سے زیادہ متاثر نہ ہوئے اور محفوط رہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری و ساری ہے۔عمران خان کل سے لاہور میں موجود ہیں ۔آج انہوں نے موسم کی خرابی کے باوجود لاہور بھر کے طوفانی دورے کئیے جہاں انہوں نے متعدد مقامات پر کارکنان سے خطاب کیا ۔

اس مووقع پر جب وہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر خطاب کرنے پہنچے تو عوام کا جم غفیر ان کے استقبال اور خطاب کو سننے کے لیے موجود تھا۔اس موقع پر عمران خان نے خطاب بھی کیا ۔تاہم اسی خطاب کے دوران انکو کرنٹ بھی لگا۔اس کرنٹ میں زیادہ شدت نہ تھی اسی لئیے چئیرمیں تحریک انصاف متاثر نہ ہوئے اور معمولی سے تعطل کے ساتھ اپنا خطاب جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کو مضبوط کرینگے۔اداروں میں اصلاحات سب سے پہلی ترجیح ہوگی۔کرپشن روکنے والے اداروں اور نیب کو مضبوط کرینگے۔ریونیو بڑھانے والے ادارے ایف بی آر کو مضبوط کرینگے۔انکا کہنا تھا کہ اداروں کو بہتربنا کر عوام پرپیسا خرچ کرینگے۔پاکستان کوغیرملکی امداد پرانحصارسےبچائیں گے۔کارکنان سے خطاب کے بعد عمران خان رائیونڈ روانہ ہو گئے جہاں وہ ایک اور جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات