Live Updates

نواز شریف کا قصور ملک کو اندھیروں سے بچانا اور ملک سے دہشت گردی ختم کرنا ہے،رہنما مسلم لیگ ن

3 مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو جیل میں کوئی سہولت نہیں دی گی،انتقامی کاروائی میںنواز شریف کو ایک مقدمے پر4 سزائیں سنائی گئی،نواز شریف کا حوصلہ بلند ہے، عوام25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر جیل کے دروازے توڑیں گے، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خرم دستگیر سمیت دیگر رہنمائوں کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 00:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگی قائدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی اور داماد کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولیات کو انتہائی ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو قید تنہائی کی سزا نہ ہونے کے باوجودایک جیل کے اندر ہونے کے باوجود باپ بیٹی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی3مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں کوئی سہولت نہیں دی جارہی نواز شریف کو تو الیکشن سے پہلے سزا سنا دی گئی لیکن نیب نے عمران خان کو الیکشن سے قبل پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا جس سے واح ہو رہا ہے کہ 25جولائی کے الیکشن نہیں سلیکشن ہے لیکن نامساعد حالات کے باوجود نواز شریف ،ان کی بیٹی اور داماد کے حوصلے بلند ہیں نواز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 25جولائی کو شہر پر مہر لگا کر ثابت کردیں کہ مسلم لیگ ن آج بھی قوم کی مقبول ترین جماعت ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیداورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنمائوں نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو جیل میں کوئی سہولت نہیں دی گی نواز شریف کا قصور ملک کو اندھیروں سے بچانا اور ملک سے دہشت گردی ختم کرنا ہے،ایک ہی جیل میں رہ کر باپ بیٹی کو ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے،مریم نواز کو کیپٹن صفدر سے اور نواز شریف سے ایک بار ملاقات کی اجازت دی گئی،نواز شریف کا عوام کے نام یہ پیغام ہے کہ ووٹ کو عزت دو25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ووٹ کو عزت دو تحریک کو عزت دیں،اپنے ووٹ پر پہرہ رکھیں ، گھبرانے کی ضرورت نہیں 25 جولائی کو تاریخی فیصلہ سرخرو کرے گانواز شریف اور مریم نواز کو اس طرح کی جگہ میں رکھنا ناانصافی ہے جس نے آئین کو پائوں تلے روندا آج وہ باہر بیٹھا ہے،انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ہر طرح کی سہولیات لینے سے انکار کیا،25 جولائی کو جب شیر پر مہر لگیں گی تو پتہ چلے گا،پاکستان کے ہر پولنگ اسٹیشن سے شیر کا نشان نکلے گا،اس قسم کا ماحول دھرنا ون ٹو، اور سینٹ الیکشن سے بنایا گیا،کوئی ماحول یا کوئی رکاوٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو حکومت میں آنے سے نہیں روک سکتی نواز شریف نے عوام سے 25 جولائی کو شیر پر مہر مہر لگانے کا کہا ہے جس الزام میں کچھ ثابت ہی نہیں ہوا اسی میں مریم نواز کو 7 سال کی سزا سنائی گئی نیب کے فیصلے سے نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 25 جولائی کو نواز شریف کا ساتھ نبھائیںسابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سی3 دفعہ منتخب وزیر اعظم احتساب عدالت کے 1 فیصلہ کے نتیجہ میں سزا کاٹ رہے ہیں عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی درج کر دی ہے انتخابات سے پہلے نواز شریف کو سزا سنائی گئی، جبکہ اسی طرح کے دیگر کیس زیر سماعت ہیں احتساب عدالت میں 2 سابق وزیر اعظم اور ایک سابق صدر کی انکوائری بھی چل رہی ہے احتساب عدالت نے پوچھ گچھ کیلئے احتساب عدالت بلایاعمران خان نے لکھ کر جواب دیا کہ الیکشن کی وجہ سے ٹائم نہیں ہے، الیکشن کے بعد عدالت میں پیش ہونگے عمران خان کو یہ سہولیات کیوںدی جا رہی ہیںجو سہولت عمران خان کو دی گئی ہے وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کیوں کھینچی گئی ہے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا، پھر مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹا دیا اور پھر سزا بھی سنا دی گئی اانتقامی کاروائی میں انہیں ایک مقدمے پر4 سزائیں سنائی گئی ہیںانہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں آئین پر عمل کرنا اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جرم ہی کیا آئین کو ماننا جرم ہی انہوں نے کہا کہ جو اس خواہش کا اظہار کرے گا کہ عوام کے مینڈیٹ کو عزت دو تو مریم نواز بنا کر جیل میں ڈال دیا جائے گاکیا ایسے انتخاب کو انتخاب کہا جا سکتا ہی یہ سلیکشن ہے مجھے مریم نے بتایا کہ انکی اپنے والد کے ساتھ گرفتاری کے بعد اب تک ملاقات نہیں ہوئی نواز شریف، مریم نواز یا کیپٹن صفدر کو قید تنہائی کی سزا نہیں دی گئی پہلی سہولت یہ ہے کہ باپ بیٹی کو ایک جیل کے اندر موجود نہیں دونوں قیدیوں کی ملاقات 6 روز بعد ہوئی یہ امر انتہائی تکلیف دہ ہے کہ مریم کو اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی انہوں نے کہاکہ ایک شخص جو میری اور پوری قوم کی آواز ہے اسے بند کر دیا گیا ہے کروڑوں لوگوں کی نمائندگی کرنے والے کو جیل میں بند کیا گیا ہے کسی اور باپ بیٹی کو جیل میں ملنے کی اجازتسے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دن چڑھنے سے دن ڈھلنے تک ہر قیدی آزادانہ نقل و حرکت کر سکتا ہے،نواز شریف سے ملاقات کے بعد خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جیل میں ناکافی سہولتیں دی گئی ہے حالانکہ نواز شریف خود گرفتاری دینے کے لئے واپس پاکستان آئے تھے،لیکن نواز شریف کا حوصلہ ابھی تک بلند ہے اور وہ پوری طرح پر عزم ہیںانہوں نے کہا کہ عوام25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر جیل کے دروازے توڑیں گے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے لئے نواز شریف کا یہی پیغام ہے کہ 25 جولائی کو شیر کے نشان کوکامیاب کریں،آصف کرمانی نے کہا کہ آج نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کر کے آیا ہوں تمام کے حوصلے بلند ہیں نواز شریف کو دیکھ کر دل میں بہت سکون ہوانواز شریف بہادر آدمی ہیں جو انتظامات ہیں ان میں بہتری کی گنجائش ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات