عام انتخابات کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم کاقیام

جمعہ 20 جولائی 2018 00:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 12جولائی سے 27جولائی 2018ء مدت کے دوران یا عام انتخابات میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے ۔ جو ہر قسم کی سرگرمیوں /معلومات اور ہنگامی صورتحال کے دوران رابطہ رکھے گا۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور اہلکارچوبیس گھنٹے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان اسٹبلشنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریز ، پرسنل سیکرٹری ٹو گورنر، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹرخیبر پختونخوا ، صوبائی پولیس آفسیر خیبر پختونخوا اور صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام ایک مراسلے میں کیا گیا۔