شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات جارہے ہیں، سمیع الدین صدیقی

جمعہ 20 جولائی 2018 00:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات جارہے ہیں، ماضی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو اور ڈی آئی جی ٹریفک فرحت جونیجوسے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل بلوچ، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں ٹریفک لائسنس کے اجراء کے لئے دفترقائم کرنے کی تجویز پیش کی، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے دی جانے والی تجویزپر باہمی پیش رفت کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ سوک سینٹر میں ٹریفک لائسنس دفتر کے قیام سے کراچی کے شہری ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :