Live Updates

اٹک،25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ اور مقابلہ ہے ،میجر طاہر صادق

میری جنگ پاکستان کی نئی نسل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے عوام نے تحریک انصاف کو موقع دیا تو پورے پاکستان سے بے روزگاری ، ، لوڈشیڈنگ ، کرپشن کے خاتمہ کیساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی فراہم کریں گے، این اے 55/56 اور پی پی 3 سے تحریک انصاف کے امیدوار

جمعہ 20 جولائی 2018 00:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا 25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ اور مقابلہ ہے میری جنگ پاکستان کی نئی نسل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے عوام نے تحریک انصاف کو موقع دیا تو پورے پاکستان سے بے روزگاری ، ، لوڈشیڈنگ ، کرپشن کے خاتمہ کیساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 کے میجر طاہر صادق نے حلقہ این اے 55 تحصیل حسن ابدال کی یونین کونسل برہان کے گائوں قندھاری پور اور حلقہ این اے 56 تحصیل جنڈ کی یونین کونسل پنڈ سلطانی اور تحصیل حسن ابدال کی یونین کونسل کوٹ سونڈ میں کارنر میٹنگ اور انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ این اے 55 تحصیل حسن ابدال کی یونین کونسل برہان کے گائوں ڈھوک جمعہ میں صفدر علی ، سعید اور مقبول مسلم لیگ ( ن ) کو خیرباد کہہ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ اٹک میں کوئی مائی کا لعل تحریک انصاف کو الیکشن جیتنے سے روک نہیں سکتا تحریک انصاف کا کوئی بھی امیدوار نیب زدہ ہے اور نہ ہی کوئی کرپشن میں ملوث ہے ملک کے سرمایہ کاروں اور جاگیرداروں نے اس ملک کو خرید رکھا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قیام سے کرپٹ سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی 25 جولائی کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ اب عوام کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا وجود دیکھنا چاہتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات