25 جولائی کا سورج مظلوم اہلسنت عوام کے دکھ درد لے کر ڈوبے گا،صحابہ رض کے غلاموں کی کامیابی کا نوید لے کر نکلے گا ،

امیدوار ان اہلسنت والجماعت، پاکستان راہ حق پارٹی، جمعیت علما اسلام نظریاتی

جمعہ 20 جولائی 2018 00:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) اہلسنت والجماعت، پاکستان راہ حق پارٹی، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے منتخب امیدوار برائے این اے 266 مولانا محمد رمضان مینگل این اے 256 سے قاری عبدالولی فاروقی، پی بی 28 سے مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30 سے حیات معاویہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج مظلوم اہلسنت عوام کے دکھ درد لے کر ڈوبے گا اور 26 جولائی کا سورج صحابہ رض کے غلاموں کی کامیابی کا نوید لے کر نکلے گا عوام ہمیں ایک بار موقع دے کر دیکھے تو انشااللہ ہم انکی امیدوں پر پورا اتر کہ دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کے حقوق ہمیشہ منتخب ایم این اے اور ایم پی اے ہی کھاتے رہیں ہیں آج تک جن لوگوں کو یہاں کی عوام نے منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچایا ہے انہوں نے کبھی بھی اپنی عوام کے حقوق کی بات نہیں کی اس صوبے کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو یہاں کے مسائل حل کروائے بلوچستان کی عوام نے اگر ساتھ دیا تو انشااللہ عوام کی امیدوں پہ پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مستقبل کو بدلنے کے لئے پہلے یہاں کی عوام کو بدلنا ہوگا اور ایسے بندوں کو منتخب کرنا ہوگا جو حقیقت میں مسائل حل کرنے کی قوت رکھتے ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم کا ورک تیز کردیں دریں اثنا این اے 265 سے اہلسنت والجماعت پاکستان راہ حق پارٹی جمعیت علما اسلام نظریاتی و بڑیچ قومی اتحاد کے متفقہ امیدوار قاری عبدالولی فاروقی کا مختلف علاقوں کا دورہ علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں انہوں نے کہا کہ این اے 265 کے علاقوں کو ایک عرصے سے یہاں کے منتخب نمائندوں نے پسماندہ رکہا ہے ترقی کام نہ ہونے کے برابر اور عوام کو کوئی بنیادی سہولیات میسر نہیں ان علاقوں کے بنیادی مسائل پانی کی عدم دستیابی، مین شاہراہوں اور گلیوں کی خستہ حالی و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے انشااللہ علاقہ عوام نے ووٹ دے کر راہ حق پارٹی کے امیدواروں کو جتوایا تو تمام بنیادی سہولیات کے لئے دن رات ایک کریں گے ۔