Live Updates

ہمیں ووٹ دینے سے انکار کیوں کیا،لیگی رہنما کے بیٹوں نے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ووٹ دینے سے انکار کرنے والےووٹر کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسکی انگلی کاٹ دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 23:21

ہمیں ووٹ دینے سے انکار کیوں کیا،لیگی رہنما کے بیٹوں نے ووٹر کو تشدد ..
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جولائی 2018 ء) :ہمیں ووٹ دینے سے انکار کیوں کیا،لیگی رہنما کے بیٹوں نے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ووٹ دینے سے انکار کرنے والےووٹر کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسکی انگلی کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کا وقت قریب سے قریب تر آچکا ہے۔2018 کے تاریخی الیکشن کا وقت قریب سے قریب تر آتا جارہا۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی بھرپور تیاریاں کی جار ہی ہیں ۔

اس موقع پر سیاسی رہنما اپنے اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے میں مشغول ہیں ۔ان میں بہت سے سیاسی پرندے ایسے بھی ہیں جنہوں نے 5 سال بعد اپنے اپنے علاقوں اور حلقوں کا رخ کیا ہے جس کے بعد عوام کی جانب سے ایسے سیاستدانوں کے مواخذے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عوام کی جانب سے کئیے جانے والے سوالات عوام میں شعور کی بیداری کی علامت ہیں ۔

(جاری ہے)

آئے روز ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں سیاستدانوں کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اس موقع پر ووٹ حاصل کرنے کے لیے ترغیب ،لالچ ،وعدہ وعید ہر چیز کا سہارا لیا ہے۔اس موقع پر سیاسی رہنما ایسے بھی ہیں جو ووٹ پر اپنا حق سمجھتے ہیں اور ووٹ کے حصول کے لیے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے اور ان سے نازیبا زبان استعمال کرنے سے بھی باز نہیں آرہے ۔عام طور پر یہ چیز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن لکے رہنماوں کی جانب سے نظر آرہی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی دھونس جمانے پر آچکے ہیں۔

اس حوالے سے سرگودھا میں ایک انتہائی افوس ناک واقعہ این اے 89 میں پیش آیا جہاں ایک محسن شاہنواز کے حلقے سے ایک ووٹر نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے سے انکار کیا تو یہ بات مسلم لیگ ن کے مقامی چئیرمین تصدق شاہ کے بیٹوں کو بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اس کی انگلی کاٹ ڈالی۔
غریب شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی ۔
شہری نے لیگی رہنما کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جس پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات