سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلباء نصر اللہ گورایہ کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت

جمعہ 20 جولائی 2018 00:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلباء نصر اللہ گورایہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔