وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر متعلقہ وزارتوں اور صوبائی سطح پر مقرر کردہ فوکل پرسنز کا اہم اجلاس

جمعہ 20 جولائی 2018 00:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے موضوع پر متعلقہ وزارتوں اور صوبائی سطح پر مقرر کردہ فوکل پرسنز اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی جے اہداف کا خاطر خواہ انداز سے حصول اور عام آدمی تک ان کے ثمرات کو کما حقہ پہنچانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی میں قائم ایس ڈی جیز یونٹ کے اہلکاروں کی محنت، جانفشانی اور وزارت منصوبہ بندی کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر بنائی گئی مربوط حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے گزشتہ تین سال کے دوران نہایت مثبت پیش رفت ہوئی ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے۔

(جاری ہے)

شعیب صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو واضح ترجیحات کے ساتھ تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ اس مقصد کے لئے قومی سطح سے مقامی سطح تک مربوط حکمت عملی وضع کر کے پر سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔ عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ مختلف سطحوں پر استعداد کار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص تعلیم سے وابستہ افراد کار، نوجوانوں اور خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر مختلف تربیتی نشستوں کا انعقاد اور جامع موضوعات کا تعین کرنا ازحد ضروری ہے۔

سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہمارے قومی ترقیاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے اور ترقی کے لئے طے کردہ پہلی تین اہم ترجیحات کا حصہ ہے جس سے حکومت پاکستان کی ان اہداف کے حصول کے لئے پختہ عزم کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ سیکریٹری منصوبہ بندی نے شرکاء کو بتایا کہ اس کا کا فیصلہ کیا گیس ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت، مذید فعال کردار کی ادائیگی اور مسائل سے مستقل طور پر آگاہ رہنے اور ان کے حل کے لئے اہداف سے متعلقہ تمام وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے فوکل پرسنز کا اجلاس ہر مہینے باقاعدگی کے ساتھ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ایس ڈی جیز یونٹ کے سربراہ اور چیف ظفر الحسن کی زیرصدارت منعقد کیا جائے گا۔

وزارت منصوبہ بندی تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر روابط کے قیام کے لئے اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :