بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے، محمد آصف باجوہ

جمعہ 20 جولائی 2018 00:00

سیالکوٹ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے ۔ ملک و قوم کی فلاح و بہبوداور تعمیر و ترقی کے لئے میدان سیاست میں اترے ہیں ۔ قوم کو بحرانوں اور مسائل کی دلد سے نکالنے کا عزم کیا ہے ۔ 25جولائی کو عوام اپنا قیمتی ووٹ دے کر ہمیں کامیاب کروائیں تا کہ علاقہ کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

ہماری سیاست کا مقصد خلق خدا کی خدمت کرنا ہے اور ہم نے دنیا میں دیکھا ہے جو قومیں اپنے حالات خود بہتر نہیں کرتی ان کے حالات بہتر نہیں ہوتے اور 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دیانتدار ، محب وطن اور ترقی پسند نمائندوں کوووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای74و سابق اولمپئین ہاکی فیڈریشن آف پاکستان محمد آصف باجوہ نے حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ قوم25جولائی کو اسکوٹر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں گے اور میں کامیابی کے بعد ملک و قوم کی بے لوث خدمت کروں گا ۔

(جاری ہے)

ہماری سیاست کا مقصد کرپشن کا خاتمہ اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہے ۔ ہم نے کرپشن کے تمام دروازے بند کرنے ہیں اور کرپشن ختم کئے بغیر انصاف کا حصول ناممکن ہے ۔ انصاف کی فوری اور سستی فراہمی کے لئے ہمیں اقتدار میں آنا ہو گا ۔ قوم ہمارا ساتھ دے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ منتخب ہو کر علاقہ کی خدمت کریں گے اور اپنے حلقہ کو ماڈل بنا دیں گے ۔