جیل کے اندر جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کو وہ سہولتیں ملنی چاہئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جیل کے اندر جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کو وہ سہولتیں ملنی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اس کا لیڈر ہی چھین لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر قیدیوں کو پورا دن ایک بیرک سے دوسری بیرک جانے کی اجازت ہوتی ہے تاہم نواز شریف کی بیٹی اور داماد بھی وہاں موجود ہیں لیکن 13 جولائی کے بعد گزشتہ روز 19 جولائی کو ان کی اپنی بیٹی اور داماد سے اس وقت ملاقات ہوئی جب ہم سب بھی وہاں ملاقات کے لیے موجود تھے حالانکہ کسی سزا میں اس بات کا ذکر نہیں کہ محمد نواز شریف کو جیل کے ساتھ ساتھ قید تنہائی کی سزا بھی دی گئی ہے۔