اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانہ میں نئے تعینات ہونے والے کمرشل قونصلر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی

جمعہ 20 جولائی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانہ میں نئے تعینات ہونے والے کمرشل قونصلر دیمراحمت ساہین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

ترک سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے کمرشل قونصلر اقتصادی اور سفارتکاری کے شعبوں میں 20 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں اپنی تعیناتی سے قبل مختلف ممالک میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ بیان کے مطابق ان کی تعیناتی سے پاکستان اور ترکی کے تجارتی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :