عبدالقدیر خان سکول ابراہیم کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) عبدالقدیر خان سکول ابراہیم کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کا انعقاد جمعرات کو ہوا۔ تقریب میں نگراں وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے جس کے لئے انہیں خود کو تیار رکھنا چاہیے۔ تقریب سے ڈائریکٹر سکول ناصر اقبال چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جبکہ مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔