افغانستان کے حوالے سے امریکی عسکری حکمت عملی میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں‘ جنرل جوزف وٹیل

جمعہ 20 جولائی 2018 01:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) افغانستان کے لیے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے امریکی عسکری حکمت عملی میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا اس بارے میں اپنی پالیسی کا تجزیہ ضرور کر رہا ہے تاہم اس کا مطلب نظرثانی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ اس نیوز بریفنگ کے دوران جنرل وٹیل کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے مجموعی حکمت عملی بہتر انداز سے چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برہم ہیں۔