غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا

جمعہ 20 جولائی 2018 01:40

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) غزہ پٹی میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بھی فلسطینی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اس کے ایک طیارے نے فائربموں کے حامل غبارے غزہ پٹی کی فضا میں چھوڑے۔ ادھر رفاہ کے علاقے میں دیگر تین افراد اسی اسرائیلی حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فلسطینی کے اہل خانہ کے مطابق یہ فلسطینی حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی میں سرحدی پولیس اہلکار کے طور پر کام کرتا تھا۔