محمد نواز شریف اور مریم نواز کو قید کی سزا ملک کی خدمت کرنے پر ملی‘ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق صوبائی وزیرراجہ اشفا ق سرور کا پوٹھہ شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 01:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) محمد نواز شریف اور مریم نواز کو قید کی سزا ملک کی خدمت کرنے پر ملی‘ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق صوبائی وزیرراجہ اشفا ق سرور نے پوٹھہ شریف میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام چیئرمین یوسی پوٹھہ شریف راشد عباسی نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کوکھلی چھٹی جبکہ دیگر کو دیوار سے لگایا جارہاہے یہ انتخابات ملکی بقاء میں اہم کردار ادا کرینگے‘ ایک ایسے شخص کو ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس نے ملک میں گالی اور گندی سیاست کو پروان چڑھایا‘ یونین کونسل پوٹھہ شریف کل بھی شیر کا تھا اور آج بھی ہے۔ اس سے قبل سابق کونسلر نمبردار منیر عباسی نے بھی لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سابق ناظم روات مجید عباسی،سابق نائب ناظم روات طارق عباسی،وائس چیئرمین پوٹھہ شریف فخرالسلام ،کونسلر غالب عباسی، نوید عباسی،صدرلائرز ونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،لیبرونگ مسلم لیگ (ن) مری کے صدر غالب بشیر عباسی کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔