Live Updates

پا کستان وہ ملک ہے جو دنیا کو اناج بیچ سکتا تھا ‘ آج کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے ہمارا ملک غریب ہو گیا ہے ‘چین نے 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا‘ اقلیتیں برابر کی شہری ہیں مل کر نیا پاکستان بنائیں گے‘عمران خان کا اکبر چوک اور سبزہ زار میںکارکنوں سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 02:50

لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پا کستان وہ ملک ہے جو دنیا کو اناج بیچ سکتا تھا ‘ آج کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے ہمارا ملک غریب ہو گیا ہے ‘چین نے 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا‘ اقلیتیں برابر کی شہری ہیں مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ‘ اگر سڑکیں بنانے پر کسی کو وزیر اعظم بنانا ہے تو ملک ریاض سے بہتر کون وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

وہ جمعرات کی شب اکبر چوک و سبزہ زار میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹرز کو گرمی سردی سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ جنون سب پر بھاری رہتا ہے ‘ 25جولائی کو پتہ چلے گا کہ پاکستان کی عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے نکلتی ہے کہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 10سال سے حکومتیں کیں آج پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی بحران کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی تو انہوں نے مل کر ملک کو نقصان پہچایا ۔بلاول کہتے ہیں کہ ہم نیا سوشل کنٹریکٹ کریں گے ‘ میں ان سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسے تو واپس کر دو تو کنٹریکٹ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ڈالرز اور پاؤنڈز ملک سے باہر پڑیں ہوئے ہیں ۔ ان کا پیسہ ڈبل ہو رہا ہے ‘ کرپٹ حکمران امیر ہوئے جبکہ قوم غریب تر ہو گئی ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سالوں سے بجلی کے ریٹس بڑھائے گئے۔آٹا ‘ دودھ اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کا کپتان ہوں اور تم میری ٹیم ہو آپ کا کپتان مقابلہ کرنا جانتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو اپنی تقدیر سنوارنے کیلئے باہر نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسیلم نے کہا کہ وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون ہوتا ہے ۔

نوجوانوں تیار رہو ہم مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے مزدوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں مظلوم طبقے کیلئے کھڑا ہوں گاجو ملک کا پسہ ہوا طبقہ ہے اس کا معیار زندگی بلند کرنا ہے ‘ پیسے والے انسان کیلئے اچھے سکول ‘ منرل واٹر‘ ہسپتال موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو لمبی اور اندھیر رات ختم ہو جائے گی‘ اللہ نے اس ملک کو بے پناہ وسائل سے مالا مال کیا ہے ‘ قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ‘ کوشش کرنے سے سب کام ممکن ہو سکے گا۔25کو نظریے پر ٹھپہ لگانا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات