عرفان خان سوشل میڈیا پر فلم’’ کاروان‘‘ کی تشہیر میں مصروف

جمعہ 20 جولائی 2018 11:00

عرفان خان سوشل میڈیا پر فلم’’ کاروان‘‘ کی تشہیر میں مصروف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی صحت یابی بارے خبریں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان خان جہاں اپنا علاج کروارہے ہیں وہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی فعال ہوگئے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پراپنی نئی فلم’’ کاروان‘‘ کی تشہیر بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکار عرفان خان کے پروفائل پر ’’کاروان‘‘ فلم کی تشہیری مہم کا آغاز وڈیوز اور گیتوں سے کیاگیاہے۔

فلم پروڈیوسر پریتی راتھی گپتانے کہا ہے کہ عرفان خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ اپنی نئی فلم ’کاروان‘‘ کی تشہیر پورے جوش و خروش کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اس فلم میں میتھالی پارکر اور دلکور سلمان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔فلم کے ہدایت کار اکرش کھرانہ ہیںجبکہ فلم 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔