شامی باغی گولان کا قریبی علاقہ چھوڑنے پر آمادہ

جمعہ 20 جولائی 2018 11:10

دمشق۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) شامی باغیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب گولان کے پہاڑی سلسلے میں واقع ایک حساس علاقہ خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق باغی ہتھیار ڈال کر یہ علاقہ بشارالاسد کی فورسز کے حوالے کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک معاہدے کے ذریعے اس علاقے سے ہزاروں عام شہری نکل گئے تھے۔ باغیوں کے ساتھ ان دونوں معاہدوں کے لیے مذاکرات روس نے کئے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل مذاکرات اور فوجی قوت کے ذریعے شامی فورسز نے درعا کے علاقے کا قریب 90 فیصد حصہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔ درعا ہی شام کو وہ پہلا علاقہ تھا، جہاں 2011ء میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :