یمنی تنازعے میں فرانس کی مصالحتی کوششیں

جمعہ 20 جولائی 2018 11:10

صنعاء۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) یمن کے لیے فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی کرسٹیان ٹسیٹو نے حوثی ملیشیا کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملاقات حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعاء میں ہوئی۔

(جاری ہے)

فرانس یمنی تنازعے میں انسانی ہمدردی کی کوششوں پر زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اسی تنازعے میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس بھی فریقین کو الحدیدہ میں کسی بھی بڑی لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا کو بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سعودی عسکری اتحاد کے زمینی کارروائی کی شدت کا سامنا ہے اور یہ شدت کسی بھی بڑے حملے کی صورت میں سامنے آ سکتی ہے۔