پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فیس بک کی دلچسپ انٹری

فیس بک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے ووٹرو کو ان کے حلقے اور ووٹ کی معلومات کی تصدیق کی مہم شروع کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جولائی 11:28

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فیس بک کی دلچسپ انٹری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2018ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے ووٹرو کو ان کے حلقے اور ووٹ کی معلومات کی تصدیق کی مہم شروع کر دی ہے۔۔ووٹ کی معلومات کے لیے فیس بک کا آپشن نیوز فیڈ میں سب سے پہلے نظر آ رہا ہے۔نوٹی فکیشن میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے ؟۔ فیس بک پر ووٹ کی معلومات کے لیےدو آپشنز دیئے گئے ہیں۔

ایک سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دوسرے سے 8300 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے چند روز قبل فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے اور سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمہ میں مدد کی پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

فیس بُک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو فیس بُک پر انتخابی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء میں مدد کرنے کی فیس بُک کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔۔الیکشن کمشین آف پاکستان نے کہا تھا کہ وہ عام انتخابات میں فیس بُک سے کسی قسم کی مدد نہیں لے گا۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات2018ء ایک حساس معاملہ ہے، اور ایسے میں سوشل میڈیا پر اکتفا نہیں کر سکتے۔

تا ہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے ووٹرو کو ان کے حلقے اور ووٹ کی معلومات کی تصدیق کی مہم شروع کر دی ہے۔اور فیس بک اب ووٹرز کو اپنے ووٹ سے متعلق اہم مدد فراہم کرے گا۔۔ووٹ کی معلومات کے لیے فیس بک کا آپشن نیوز فیڈ میں آ رہا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ  آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے ؟۔