ٹرمپ کی پیوٹن سے ایک اورملاقات کی خواہش، دورہ واشنگٹن کی دعوت

ٹرمپ کی روسی صدر کے دورہ کے حوالے سے مشیر قومی سلامتی کو ہدایات جاری ،موسم خزاں میں ملاقات متوقع

جمعہ 20 جولائی 2018 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈر نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی جون بولٹن کو ہدایات جاری کی کہ وہ روسی صدر پیوٹن کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن کو ملاقات کیلئے دعوت نامہ امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد دیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ صدر پیوٹن سے ہونے وا لی ووسری میٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ا مریکی صدر نے سربراہ کانفرنس میں اپنی کارکردگی کا دفاع بھی کیا۔ کانفرنس میں امریکی صدر نے دہشت گردی ، اسرائیل کی سیکیورٹی ،کیمیائی ہتھیاروں اور شما لی کوریا کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔روسی صدر پیوٹن کے دورہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی جون بولٹن کو ہدایات بھی جاری کر دیں، جبکہ پریس سیکریٹری سارا سینڈر نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں یہ ملاقات ہو سکتی ہے ۔