مریم نواز جیل میں ڈپریشن کا شکار! خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش

مریم نواز رات کو کبھی رونے لگتی ہیں ، کبھی شور کرتی ہیں ، ان کی سکیورٹی اس وجہ سے بڑھائی گئی ہے کہ کہیں وہ خود کو زخمی نہ کردیں،اینکر ذوالفقار راحت کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 12:14

مریم نواز  جیل میں ڈپریشن کا شکار! خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2018ء) معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ تصیلات کے مطابق مریم نواز اس وقت ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا بگھت رہی ہیں۔مریم نواز کو 13جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل میں قید کیا گیا تھا۔کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ مریم نواز خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پا رہیں یہاں تک کہ وہ جیل کا کھانا بھی نہیں کھاتی۔

اسی متعلق معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے جیل میں خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی جیل کی کہانی بڑی غمزدہ ہے۔مریم نواز پہلے تو کہتی تھیں کہ میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں لیکن اب جیل میں کچھ صورتحال مخلتف ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ مریم نواز رات کو جیل میں رونا شروع کر دیتی ہیں اور کبھی چیختی چلاتی ہیں۔

اور کبھی لوگوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتی ہیں۔اس تمام صورتحال کے بعد مریم نواز کی سیکیورٹ ہائی الرٹ کر دی گئی اور جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔۔یاد رہے اس سے پہلے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہ تھا کہ نواز شریف کو جیل میں قید ہوئے ابھی ایک ہفتہ ہی ہوا ہے کہ انہوں نےجیل میں بانگیں دینا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کہتے تھے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا میں جیلجانے کے لیے آگیا ہوں، مجھے پھانسی سے بھی ڈر نہیں لگتا، لیکن اب انہوں نے جیل سر پر اُٹھا لیا ہے اور یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ مجھے یہاں سے نکالو، اگر میں یہاں رہ گیا تو یہاں سے میری لاش ہی جائے گی۔

میری موت کےذمہ دار یہی ہوں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے بہت تھکن محسوس ہو رہی ہے، میری چھاتی پر مجھے بوجھ محسوس ہو رہا ہے، خدا کے واسطے ڈاکٹرز کو بلاؤ ڈاکٹرز آ کر دیکھیں کہ میرا ہارٹ فیل ہونے والا ہے۔اور اس کے بعد اب مریم نواز کی بھی کچھ ایسی ہی حالت ہو گئی ہے۔