غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید،تین زخمی

شہید فلسطینی ،حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی میں سرحدی پولیس اہلکار کے بہ طور کام کرتا تھا،اہلخانہ

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) غزہ پٹی میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بھی فلسطینی شہری کی شہادت کی تصدیق کی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسرائیل نے کہا کہ اس کے ایک طیارے نے فائربموں کے حامل غبارے غزہ پٹی کی فضا میں چھوڑے۔ ادھر رفاہ کے علاقے میں دیگر تین افراد اسی اسرائیلی حملے میں زخمی بھی ہوئے ۔ شہید ہونے والے فلسطینی کے اہل خانہ کے مطابق یہ فلسطینی حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی میں سرحدی پولیس اہلکار کے بہ طور کام کرتا تھا۔