شامی باغی گولان کا قریبی علاقہ چھوڑنے پر آمادہ،ہتھیا ر بھی ڈال دیئے

باغیوں کے ساتھ انخلاء اورہتھیار ڈالنے کے ان دونوں معاہدوں کے لیے مذاکرات روس نے کیے

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

شامی باغی گولان کا قریبی علاقہ چھوڑنے پر آمادہ،ہتھیا ر بھی ڈال دیئے
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) شامی باغیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب گولان کے پہاڑی سلسلے میں واقع ایک حساس علاقہ خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ باغی ہتھیار ڈال کر یہ علاقہ بشارالاسد کی فورسز کے حوالے کرنے پر تیار ہو گئے ، اس سے قبل ایک ڈیل کے ذریعے اس علاقے سے ہزاروں عام شہری نکل گئے تھے۔

(جاری ہے)

باغیوں کے ساتھ ان دونوں معاہدوں کے لیے مذاکرات روس نے کیے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل مذاکرات اور عسکری قوت کے ذریعے شامی فورسز نے درعا کے علاقے کا قریب 90 فیصد حصہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔ درعا ہی شام کو وہ پہلا علاقہ تھا، جہاں 2011 میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :