برلن میں پولیس نے ایک ہی خاندان کی ملکیت 77 مکانات قبضے میں لے لیے

جرائم پیشہ نیٹ ورک اکتوبر 2014 میں بینک ڈکیتی میں ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس کی نگاہوں میں آیا ، پراسیکیوٹرز

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) برلن میں پولیس نے ایک ہی خاندان کی ملکیت 77 مکانات قبضے میں لے لیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پراسیکیوٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ اس خاندان کا تعلق مبینہ طور پر منظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں اس خاندان کی اس جائیداد کی مجموعی مالیت دس ملین یورو کے قریب تھی۔ بتایا گیا ہے کہ قبضے میں لی گئی جائیداد میں فلیٹ، مکانات اور پلاٹ وغیرہ شامل ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ جرائم پیشہ نیٹ ورک اکتوبر 2014 میں ایک بینک ڈکیتی میں ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس کی نگاہوں میں آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :