چاند پر پہلا قدم رکھنے والے ’نیل آرم سٹرانگ‘ کی زندگی پر بننے والی فلم 29 اگست کو ریلیز کی جائیگی

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

چاند پر پہلا قدم رکھنے والے ’نیل آرم سٹرانگ‘ کی زندگی پر بننے والی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) چاند پر پہلا قدم رکھنے والے ’’نیل آرم سٹرانگ‘‘ کی زندگی پر مبنی فلم’’فرسٹ مین‘‘وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فیسٹیول وینس میں انتیس اگست سے آٹھ ستمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

چاندپر پہلا قدم رکھنے والے’’نیل آرم سٹرانگ‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’فرسٹ مین’’انتیس اگست کو ریلیز کی جائے گی، فلم کو امریکی سنیما کے بہترین ڈائریکٹرز کی خدمات حاصل ہے جس میں انہوں نے حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے۔ ’’فرسٹ مین‘‘کووینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا، جو اٹلی کے شہر وینس میں انتیس اگست سے آٹھ ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :