میری شاہد کپور کے بھائی کے طور پر شناخت باعث فخر ہے، ایشان کھتر

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

میری شاہد کپور کے بھائی کے طور پر شناخت باعث فخر ہے، ایشان کھتر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ایشان کھتر نے کہا ہے کہ میری اداکار شاہد کپور کے بھائی کے طور پر شناخت فخر کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھتر نے کہا ہے کہ میرا فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے اور اپنے کزن بھائی شاہد کپور سے اپنا نام الگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میری شاہد کپور کے بھائی کے طور پر شناخت نہ صرف فخر کا باعث ہے اور اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر اپ آپ کام سے مخلص ہیں اور محنتی ہیں تو آپ کے کام سے آپ کی شناخت ہو گی اور یہ خوشی کا باعث ہے کہ میرے کام کو پسند کیا جارہا ہے۔ایشان کھٹر کی فلم ’’دھڑک ‘‘ جمعہ کو ریلیزکر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :