ہانگ کانگ ایونٹ جیتنے کے بعد ایشین گیمز میں فتح حاصل کرنا چا ہتی ہوں، کرمن کور

جمعہ 20 جولائی 2018 12:30

ممبئی ۔ 20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بھارت کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی کرمن کور نے کہا ہے کہ وہ ہانگ کانگ ایونٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ پرعزم ہیں کہ ایشین گیمز میں بھی کامیابی حاصل کرینگی۔ ہانگ کانگ ایونٹ جیتنے کے بعد بھارت واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرمن کور نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ ایونٹ میں کامیابی کے بعد انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایشین گیمزمیں بھی کامیابی حاصل کرینگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں کہ ایشین گیمز میں ٹاپ 10کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے ملک کیلئے جیتیں تاہم انہوں نے اس کامیابی کا فائدہ انکو ایشین گیمز میں ضرور ہوگا۔ کرمن کور ایشین گیمز میں سنگل کیٹگری مقابلوں میں ملک کی نمائندی کرینگی جوکہ 18 اگست کو انڈونیشیا میں منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :