قابض انتظامیہ کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ملکوں کے نیوز اور اسلامی چینلوں پر پابندی انتہائی قابل مذمت ہے، سید علی گیلانی
چینلوں پر پابندی کا قابض انتظامیہ کا اقدام نہ صرف اظہار رائے کی آزادی اور آزادئ صحافت پر شب وخون کے مترادف ہے بلکہ یہ بھارت کو مکمل طور پر ایک ہندو ریاست بنانے کے ہندو انتہا پسند تنظیموں کے مذموم ایجنڈے کا ایک عملی نمونہ بھی ہے ،بیان
جمعہ 20 جولائی 2018 12:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دین میں بھی مداخلت ہے لہذا کسی بھی باغیرت مسلمان کے لیے یہ پابندی قابل قبول نہیں ہوسکتی ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اس طرح کے ناروا اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے لیکن کشمیری بھارت کے تمام ترمذموم منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری بھارت کے تمام تر جارحانہ اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنی آنے والی نسل کے روشن مستقبل کے لئے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں کے علاقے موشوار کیلر میں رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران مکینوں کی مارپیٹ اور املاک کی تباہی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فورسز کو کشمیریوں پر جبر وا ستبداد کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ حریت چیئرمین نے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ سید علی گیلانی نے مزار شہداء سرینگر کے نگران حبیب اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ حکیم عبدالرشید، سید محمد شفیع اور محمد سلیم زرگر پر مشتمل کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.