بھارتی حکومت امرناتھ یاترا کو کشمیرمیں ہندو قوم پرستی کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کر رہی ہے،ترکش میڈیا

جمعہ 20 جولائی 2018 12:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ترکی کے قومی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو قوم پرستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے امرناتھ یاترا کو استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں قائم انگریزی نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے زیر کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت اب ان کو اپنی ثقافتی یلغاراور مذہبی سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے کمزور کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ امرناتھ یاترا جموںوکشمیر پر بھارتی نوآبادیاتی دعوے کی علامت بن چکی ہے اور ہر برس جب یاترا شروع ہوتی ہے تو اسکے ساتھ ہی مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے مزید اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں امرناتھ یاترا کو محض ایک ثقافتی پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا واحد مقصد کشمیر میں ہندو نوآبادیت کو آگے بڑھانا ہے۔ ترکی کے نیوز چینل نے مزید کہا 1980کی دہائی میں زیادہ سے زیادہ دو ہزار بھارتی ہندو امرناتھ یاترا کیلئے جاتے تھے جبکہ آج کل یہ تعدادبڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے اوراتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد سے کشمیر کا قدرتی ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :